اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے جنرل سکریٹری آغا شیخ مرزا علی کی تحریک انصاف کے رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان رانا جہانزیب خان کی عیادت کے لئے مقامی اسپتال پہنچے، صوبائی سکریٹری اطلاعات اسلامی تحریک گلگت بلتستان سید قائم علی کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔رانا جہانزیب آج گلگت میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں پولیس کی جانب سے کی گئی شیلنگ سے زخمی ہوئے جو اب گلگت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں