تازه خبریں

آپ سب ڈیڑھ ارب آبادی کے رہنما ہیں، ڈیڑھ ارب آبادی کے مسلمان آج ذلیل خوار کیوں ہیں، ڈاکٹر عابد روف اورکزئی

جعفریہ پریس – جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرصدارت منعقدہ ’’علمائے اسلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) اور ملی یکجہتی کونسل کے سرگرم رہنما ڈاکٹر عابد روف اورکزئی نے اپنی فکر انگیز تقریر کے دوران کہا کہ آپ سب ڈیڑھ ارب آبادی کے رہنما ہیں، ڈیڑھ ارب آبادی کے مسلمان آج ذلیل خوار کیوں ہیں۔ ہم تقسیم در تقسیم ہیں، جغرافیائی، مسلکی، قومیت، زبان، عرب و عجم۔ جن کی نبی علیہ صلوۃ سلام نے نفی کی تھی انہیں ہم نے انہیں الہ بنا رکھا ہے۔ ان الہ کی نفی کر دی جائے تو اس ڈیڑھ ارب کی آبادی کی تذلیل نہیں کر سکتا۔ کیا مسلمان ان صفات کے حامل ہیں جن کی بدولت انہیں عالم کی رہنمائی سونپی جائے، ہمیں چاہیے کہ آج کی اس علمائے اسلام کانفرنس کے ذریعہ شوریٰ غم خواری امت، شوریٰ خلافت کا قیام عمل میں لائیں تاکہ اسلام کو تمام بنی نوع انسان تک پہنچایا جاسکے۔ انسان کیا بے جان بھی اسلامی نظام کے منتظر ہیں۔ ہم نے مل جل کر دنیا کو اسلام سے محروم کر رکھا ہے، ہم نے اپنے اپنے مسالک کے بت بنا لئے ہیں۔ ڈیڑھ ارب کی امت کو ہزاروں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ فتویٰ کو اداروں کے حوالہ کر دیا جائے۔ حرب قتل قتال، نظام اسلامی، کون کافر کون مسلمان کو ادارے انجام دیں۔ نماز و طلاق کے مسائل بیشک اپنے اپنے مسلک کے علما فتوی دیں۔