آیت اللہ محمد تسخیری اسلام کی ایک شناخت شدہ شخصیت تھے انہوں نے مکتب تشیع کے حقیقی چہرے کو دنیائے اسلام میں روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے لئے بے پناہ خدمات انجام دیں ۔انہوں نے جمہوری اسلامی ایران کے مختلف منصبوں پرخدمات سرانجام دیںجیسے مجلس خبرگان،سازمان فرھنگ و ارتباط،مجمع جہان اہلبیتؑ ،مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی وغیرہ ان کی ذات خیر وبرکت کا باعث تھی۔اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ان کی خدما ت تادیر یاد رکھی جائینگی
والسلام
سید ساجد علی نقوی