تازه خبریں

آیت اللہ محمد محمدی ری شہری کی وفات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ ساجد علی نقوی کا افسوس

آیت اللہ محمد محمدی ری شہری کی وفات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ ساجد علی نقوی کا افسوس

آیت اللہ محمد محمدی ری شہری کی وفات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ ساجد علی نقوی کا افسوس

جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا آیت اللہ محمدی ری شہری کی وفات پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور انکے خانوادے سے اظہار تعزیت 

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے تعزیتی پیغام میں فرمایاکہ مرحوم ؒ کی انقلاب اسلامی اور حوزہ ہائی علمیہ اور علمی حلقوں میں نمایاں خدمات تھیں،ان کی علمی و دینی خدمات کا سلسلہ بہت طویل ہے ،مرحوم انقلاب اسلامی کے بعد حکومت اسلامی کے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے
ان کی دینی علمی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

حرم حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی کے متولی اور میزان الحکمۃ سمیت سینکڑوں کتاب کے مصنف مولف آیت‌الله محمد محمدی رے شہری تہران کے خاتم الانبیاء (ص) ہسپتال میں رحلت کرگئے.۔ان کی عمر 75 سال تھی.آپ ایک برجستہ فقیہ ،مبارز عالم دین اور اسلامی انقلاب کے سرگرم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے آیت‌الله محمدی رے شہری نمائندہ ولی فقیہ اور مجلس خبرگان کے رکن بھی رہے ۔