تازه خبریں

اگرمیرے مآخذ جہاں سے اہل سنت لیتے ہیں ان کے لئے اگرشیعہ قابل قبول ہے تومیرے لئے بھی تمام مکاتب فکرکے لوگ قابل قبول ہونے چاہییں،مفتی گلزارنعیمی

جعفریہ پریس – جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرصدارت منعقدہ ’’علمائے اسلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مفتی گلزارنعیمی نے کہا کہ فورمز پر خوبصورت باتیں کی جاتی ہیں، لیکن یہ ہی باتیں اپنے مدارس میں طلبا کو نہیں کہی جاتیں، ہم جب درس دے رہے ہوں، بخاری پڑھا رہے ہوں، توبتائیں کہ اس حدیث کے رجال میں ایک شیعہ ہے۔ اگرمیرے مآخذ جہاں سے اہل سنت لیتے ہیں ان کے لئے اگرشیعہ قابل قبول ہے تو میرے لئے بھی تمام مکاتب فکر کے لوگ قابل قبول ہونے چاہییں۔ شرح تہذیب توپڑھاتا ہوں لیکن شیعہ کے لئے فرقہ واریت کا درس دیتا ہوں ۔