• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

اگر ایک ہفتے کے اندر نگران کابینہ میں تبدیلی نہیں کی گئی تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کیا جائے گا ،علامہ شیخ مرزا علی

جعفریہ پریس –  شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان نے نگران کابینہ گلگت بلتستان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر نگران کابینہ میں تبدیلی نہیں کی گئی تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کیا جائے گا اور مرکزی قائدین نے اگر حکم دیا تو الیکشن کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا۔ اُنہوں نے پوچھا کہ کن اصولوں کے تحت نگران کابینہ کا چناؤ کیا گیا؟ نگران وزیراعلٰی نے اپنی بےبسی کا اظہار کیا ہے اگر نگران وزیراعلٰی اتنے بےبس ہیں تو استفٰی دیں ایک ہی ڈویژن سے تین وزارء کا چناؤ مسترد کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے اس خطہ کو آزاد کرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، آج تک وفاقی حکومت نے ہمیں ہمارے حق سے محروم رکھا ہے۔ اگر ضلع سے نگران کابینہ کا چناؤ کرنا ہے تو ساتوں اضلاع سے وزراء کا انتخاب کرے۔ اس چناؤ سے گلگت بلتستان کے عوام میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے۔ ہمیں نگران کابینہ سے تحفظات ہیں ان کی نگرانی میں آئندہ الیکشن صاف و شفاف نہیں ہو سکتا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمسایہ ملک چین کی طرف سے مختلف پراجیکٹ پر معاہدے ہو رہے ہیں، دہشت گرد اپنے ناکام حربے کے ذریعے ان معاہدوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لہٰذا حکومت گلگت بلتستان میں ان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرے۔