تازه خبریں

انٹرنیشنل یونیورسٹی جامعۃ المصطفٰی العالمیہ قم کے زیرانتظام فارغ التحصیلان کے کام کو پاکستان میں بہتر بنانے کے لئے اہم اجلاس ، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی شرکت

جعفریہ پریس – جامعہ المصطفٰی العالمیہ کے تحت فارغ التحصیلان کے کام کو پاکستان میں بہتر بنانے کے لئے اہم اجلاس جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں بلایا گیا۔ انٹرنیشنل یونیورسٹی جامعۃ المصطفٰی العالمیہ قم کے زیرانتظام فارغ التحصیلان کی تنظیم سازی کی گئی۔ اجلاس میں جامعۃ المصطفٰی شعبہ پاکستان کے انچارج حجت الاسلام والمسلمین الحاج آقائے ہاشمیان کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔  اجلاس کی نظامت کے فرائض حجت الاسلام انیس الحسنین نے انجام دیئے جبکہ جامعۃ المصطفٰی شعبہ پاکستان کے انچارج حجت الاسلام والمسلمین الحاج آقائے ہاشمیان کے افتتاحی کلمات کے بعد حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی دنیا کے حقائق کو سمجھنے کے لئے علم دیا جائے۔ اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین آقائے حکیم الہی انچارج ارتباط جامعۃ المصطفی العالمیہ نے بھی خطاب کیا۔  اس اجلاس میں نمائندہ ولی و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔