جعفریہ پریس – صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب علامہ مظہرعباس علوی نے شکار پور لکھی در میں مسجد و امام بارگاہ کربلا ئے معلی میں نماز جمعہ کے نمازیوں کی شہاد ت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ معصوم نمازیوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصرانسانیت کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان وحشی درندوں کو روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے اگر ریاستی ادارے ماضی کے واقعات پر اپنی ذمہ داری پوری کرتے تو آج یہ سانحہ شکارپور رونما نہ ہوتا-
علامہ مظہر عباس علوی نےمزید کہا کہ جب تک دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا رہے گا، لہذا ہم ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ شکارپورمیں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اوردہشتگردوں کی پھانسیوں پرعملدرآمد کے عمل کو تیز کیا جائے-
صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب علامہ مظہرعباس علوی نے متاثرین سانحہ و لواحقین شہداء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفا یابی کی دعا کی-