حجۃ الاسلام و المسلمین سید عبد الجلیل نقوی کی رحلت پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے نائب صدر نے علامہ سید ساجد علی نقوی کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
آیت اللہ قربانعلی دری نجف آبادی کے پیغام کا ترجمہ کچھ یوں ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون
برادر محترم حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ العالی
رکن محترم مجلس اعلیٰ برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی و نمائندہ ولی فقیہ در پاکستان
پاکستان کی شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر، عالم، فاضل اور مجاہد جناب حجۃ الاسلام سید عبد الجلیل نقوی کی رحلت باعث دکھ و افسوس ہوئی۔
مرحوم کہ جو رسول اسلام(ص) کی پاک ذریت اور اہل بیت(ع) اطہار (ع) کے عاشقوں میں سے تھے اسلام کے تعلیمات اور قرآن و اہل بیت(ع) کے معارف کی ترویج کی راہ میں تلاش و کوشش کرنے کے علاوہ، اسلامی بیداری اور ولایت فقیہ کے تحفظ کے راستے میں بھی ہمیشہ کوشاں رہے۔
اگرچہ حجت الاسلام سید عبد الجلیل نقوی مومنین کے درمیان سے کوچ کر گئے لیکن آپ مرحوم کا راستہ کہ جو فضیلت اور مجاہدت کا راستہ ہے، ان کے ساتھیوں کے توسط سے جاری رہے گا اور اسلام اور مسلمین کی عزت اور دشمن اور دشمن کے حامیوں کی ذلت کا سبب بنتا رہے گا۔
نیز اسلامی وحدت کی راہ میں ثابت قدمی کہ جو ہمیشہ آپ جناب اور پاکستان کے بابصیرت شیعوں کا مقصد و محور رہا ہے، علاقے کے تجاوزکاروں اور جنایتکاروں اور ان کے آقاؤوں امریکہ اور صہیونی ریاست کو ملت اسلامیہ میں نفوذ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
خداوند عالم اس عزیز مرحوم کو ان کے پاک آباء و اجداد کے ساتھ محشور فرمائے، مرحوم کی زوجہ، اہل خانہ، قرابتداروں اور مصیبت زدہ دوستوں کو صبر و اجر عنایت کرے، آپ کی اور پاکستان کے عزیز عوام کی توفیقات میں اضافہ فرمائے، اور حضرت صاحب عصر (عج) کے قلب نازنین کو ہم سب سے راضی اور خشنود کرے۔
طالب دعائے خیر
دری نجف آبادی
نائب صدر مجلس اعلی اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
و نمائندہ ولی فقیہ برای صوبہ مرکزی
۸ جنوری ۲۰۱۸