اہل بیت علیہم السلام سے محبت ہمارے رفتار و گفتار میں جلوہ گر ہونا چاہیئے

رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے کہا : دنیا اور آخرت میں کامیابی امام معصوم (ع) کی شناخت کا محتاج ہے تا کہ مسلمان کی فردی و سماجی ذمہ داری و عقاید کو تفصیلی طور پر بیان کرے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ معرفت ہمیشہ نیک عمل کو انجام دینے کے لئے انسان کو ترغیب کرتا ہے بیان کیا : جب انسان کسی چیز کو پسند کرتا ہے کو کوشش کرتا ہے کہ اپنے رفتار و کردار کو جس سے محبت کرتا ہے اس کے مطابق منظم کرے ۔

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے وضاحت کی : شناخت و پہچان اور محبت و عمل کی گفتگو میں امام معصوم کی شناخت ، امام کی معرفت ، معصوم قائد اور مفترض الطاعہ کے عنوان سے ہے ۔