تازه خبریں

ایران، شامی مسلح افواج کے سربراہوں کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایرانی مسلح افواج کے سپہ سالار نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو درپیش عالمی پابندیوں کے باوجود ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

یہ بات میجر جنرل ‘محمد باقری’ نے بدھ کے روز شامی دارالحکومت ‘دمشق’ کے دورے کے موقع پر اپنے شامی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل ‘علی ایوب’ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے شام پر فضائی اور زمینی جارحیت کو ہرگز قبول نہیں کریں گے.

جنرل باقری نے کہا کہ آج وہ شام کے دورے پر ہیں جس کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں.

ایران اور شام کے درمیان 40 سال قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شام کی جغرافیائی سالمیت کا احترام ایران کی اصل ترجیح ہے.