تازه خبریں

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا دورہ ترکی

رپورٹ کے مطابق، جنرل باقری یہ دورہ، ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل خلوسی آکار کی دعوت پر کر رہے ہیں.

اس تین روزہ دورے کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے سربراہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے نیشنل ڈیفنس کے وزیر اور ترکی کے ادارہ انٹیلی جنس کے سربراہ سے ملاقاتیں کریں گے.

ایران کے اعلی فوجی اور سیاسی وفد میں نائب وزیر خارجہ برائے ایشیا-پسیفک ابراہیم رحیم پور، سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد خاکپور، مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیکورٹی اور انٹیلی جنس امور بریگیڈیر جنرل غلام رضا محرابی، سرحدی پولیس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل قاسم رضائی اور سنیئر دفاعی حکام شامل ہیں.

ایران اور ترکی کے تعلقات کی تاریخ کو اگر دیکھا جائے تو یہ پہلی بار ہے کہ دونوں ممالک کے عسکری حکام کے درمیان اعلی سطح پرملاقات ہورہی ہے اور ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا دورہ ترکی دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم موڑ ہے.

میجر جنرل محمد باقری ترک قیادت کے ساتھ انسداد دہشتگردی، علاقائی صورتحال، دوطرفہ دفاعی اور سرحدی تعاون پر بات چیت کریں گے.