ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ
ایران میں نجی کمپنی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔طیارے میں چھیاسٹھ افراد سوار تھے۔
ایران کی “اِرنا” نیوزایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے کا تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ سے پرواز کے پچاس منٹ بعدریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یسوج جارہا تھا کہ صوبہ اصفہان کے وسطی شہر سیمیرام میں پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ہو گیا۔حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے حادثہ تک نہیں پہنچ پا رہے۔