ایران کے صدر حسن روحانی نے ملکی حکام کو جوہری توانائی سے چلنے والے بحری جہاز بنانے کا حکم دیا ہے صدر روحانی کا کہنا ہے کہ امریکہ گذشتہ سال ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
امریکہ سمیت دنیا کی اہم طاقتیں اس شرط پر ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے پر راضی ہوئی تھیں کہ ایران اپنا جوہری پروگرام بند کر دے گا، لیکن امریکی کانگریس نے حال ہی میں ووٹنگ کے ذریعے ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ امید کی جا رہی ہے کہ صدر اوباما اس پر دستخط کر دیں گے تاہم ماہرین کے مطابق اس سے بین الاقوامی معاہدے پر اثر نہیں پڑے گا۔