• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

ایس ۔ایچ ۔او کے گھر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ڈیرہ کی عوام سیف الرحمان سمیت پوری پولیس فورس کے ساتھ ہے۔

جعفریہ پریس ۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ پو لیس افسران کے گھروں پر حملے پولیس کے عزائم کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایس ایچ او سیف الرحمان کی قربانی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اور واقعہ کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کرتے ہیں ۔ایسے معلوم ہوتا ہے کہ پروا سرکل دہشت گردوں کی آما جگاہ بن چکا ہے۔
گزشتہ روز علامہ محمد رمضان توقیرنے پروا سرکل کے تنظیمی دورہ پر مختلف مقامات پر کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔اور ڈیرہ پولیس نے قربانیاں دے کر دہشت گردوں کو شدید نقصان دیا ہے۔علامہ محمد رمضان توقیر کہا کہ ایس ۔ایچ ۔او سیف الرحمان کے گھر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اوراسے بزدلانہ کاروائی سمجھتے ہیں۔پولیس افسران کے گھروں پر دہشت گردانہ کاروئیوں کے پیچھے دہشت گردوں کے مخصوص مقاصد ہیں اور دہشت گرد اس قسم کی کاروائیاں کرکے پولیس کے عزائم کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ کی عوام ایس ایچ او سیف الرحمان سمیت پوری پولیس فورس کے ساتھ ہے۔پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔