• عزاداری مذہبی و شہری آزادیوں کا مسئلہ، قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا

تازه خبریں

ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ایران اور چین کا باہمی تعاون

جعفریہ پریس  شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ “وانگ یی” نے اپنے ایرانی ہم منصب “محمد جواد ظریف” کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں، مشترکہ جامع ایکشن پلان سے موسوم ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے لئے باہمی تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی ہے- وانگ یی نے اسی طرح رواں سال جنوری کے مہینے میں چینی صدر “شی جین پینگ” کے دورہ ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق نے معاہدے پر عملدر آمد کے سلسلے میں مثبت پیشرفت کی ہے- چین کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق ، اپنی ذمہ داریوں اور فرائض پر عمل کریں گے اور فریق مقابل کے اعتماد میں اضافہ کریں گے اور اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر بائیس اکتیس اور اسی طرح اراک کے بھاری پانی سے متعلق سمجھوتے پر بھی عمل کریں گے-