بابری مسجدمقدمہ: ایل کے ایڈوانی، اوما بھارتی اور مرلی منوہر جوشی پر فرد جرم عائد

بھارت میں بابری مسجد گرانے کے مقدمے میں بی جے پی کے رہنماؤں ایل کے ایڈوانی، اوما بھارتی اور مرلی منوہر جوشی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ان پر مجرمانہ سازش کرنے کا الزام ہے۔مقدمے کی سماعت لکھنو کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔ تینوں رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزموں کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کے انہدام میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا اور انہوں نے اشتعال انگیز تقریریں نہیں کی تھیں، لہذا ان پر فرد جرم عائد نہ کی جائے لیکن عدالت نے ان کی درخواست مسترد کر دی تاہم انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here