قائد ملت جعفریہ پاکستان کا حالیہ بارشوں میں ہونیوالے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار ، شہری دفاعی نظام کو موثر مربوط و فعال کرنے پر زور۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے حالیہ دنوں میں ہونیوالی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کرنے ساتھ ساتھ پیشگی اقدامات بھی انتہائی لازم ہیں خصوصاً ندی نالوں کی صفائی کیساتھ قرب و جوار، شہری و دیہی نشیبی علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر اورحکومتی مشینری کو مزید فعال بنایا جائے، پانی کے قدرتی بہائو کے راستے میں مصنوعی رکاوٹیں اگر بروقت ختم کی جائیں اور اس حوالے سے پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں تو بڑے جانی و مالی نقصان سے بچنا بھی ممکن ہے، انہوںنے غیر معمولی موسم کی صورتحال میں عوام کو بھی حفاظتی انتظامات کیساتھ احتیاط کی تاکید بھی کی۔