تازه خبریں

باچا خان یونیورسٹی اور اور کارخانو مارکیٹ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ علامہ حمید حسین امامی

پشاور( ) شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور صوبائی جنر ل سیکرٹری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ۔پشاورکارخانو مارکیٹ اور چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی اور اور کارخانو مارکیٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔اور انسانوں جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہو ہے ۔شیعہ علما کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے اپنے بیان میں کہا کہ دو دنونں دہشت گردوں کے دو حملے صوبائی حکومت کی نا قص کارکردگی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ اور صوبائی حکومت نے ثابت کر دیا کہ صوبہ میں امن کا قیام ہمارے بس کی بات نہیں ہے ۔اگر اسی طرح تعلیمی اداروں پر حملے جاری رہے تو کوئی بھی باپ اپنی اولاد کو موت کہ منہ میں نہیں بھیج سکتا۔اس طرح تعلیمی ادارے ویران ہو جائیں گے ۔
شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواکے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسنین نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملوں سے حکومت کی کمزوری واضح نظر آگئی ہے ۔تعلیمی ادارے پاکستان کا سرمایہ ہیں اپنے سرمایوں کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔لگتا ہے حکومت اس ذمہ داری سے غافل نظر آتی ہے ۔آخر میں دونوں رہنماؤں نے پشاور اور چارسدہ سانحات میں شہید ہونے والے افراد کے ساتھ ہمدردی کی اظہار کیا اور کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں حکومت کو مزید آپریشن ضرب عضب کو سختی اور تیزی سے جاری رکھے۔