تازه خبریں

برادر ذیشان حیدر جے ایس او ملتان ڈویژن کے نئے صدر منتخب،مرکزی جنرل سیکرٹری سبطین عباس نے حلف لیا،قائم مقام مرکزی صدرجے ایس او پاکستان عبداللہ رضا کی مبارک باد۔

جعفریہ پریس –  جے ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز ملتان میں ہوا جس میں تمام یونٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جہاں دیگر اہم فیصلہ جات کیے گئے وہیں جے ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ بھی ہوئی۔ووٹنگ میں برادر ذیشان حیدر اکثریت رائے سے جے ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے نئے صدر منتخب ہوئے۔
نئے منتخب ہونے والے ڈویژنل صدر سے مرکزی جنرل سیکرٹری نے حلف لیا۔اس موقع پر برادرذیشان حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ملتان میں طلباء کو متحد کر کے ان کے لیے کیریر کونسلنگ اور اسکالرشپ جیسے پروگراموں کا اجراء کرنا ہے۔اگرچہ اس وقت ملک کے حالات بہت زیادہ خراب ہیں ۔ہماری حکومت کی ترجیحات میں تعلیم نہ پہلے کبھی تھی اور نہ ہی اب ہے۔لہٰذا حکومتوں کی طرف دیکھنے کی بجائے ہمیں خود آگے بڑھنا ہو گا اور اپنے نوجوانوں کی تعلیمی اصلاح کرنی ہو گی۔اس موقع پر جے ایس او پاکستان کے صوبائی آرگنائزر برادر حیدر انقلابی بھی موجود تھے۔حیدر انقلابی جے ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے سابقہ ڈویژنل صدر بھی ہیں۔انہوں نے بھی برادر ذیشان حیدر کو مبارک باد دی اور اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
عہدہ قبول کرنے پر جے ایس او پاکستان کے قائم مقام مرکزی صدر برادر عبداللہ رضا نے ذیشان حیدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کو مبارک باد دی۔