تازه خبریں

برادر مسلم رضا آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

برادر مسلم رضا آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

#شیعہ علماء کونسل (#پاکستان#سندھ کے سیکریٹری مالیات اور سابق جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن برادر مسلم رضا کی نماز جنازہ صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کی زیر اقتداء مسجد و امام بارگاہ دربار حسینی (حسین آباد) ملیر میں ادا کردی گئی۔
برادر مسلم رضا کی نماز جنازہ میں کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، مولانا کرم الدین واعظی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا جی ایم کراروی، مولانا عابد رضا عرفانی، مولانا خلیل کمیلی، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن برادر احمد علی جعفری، تنظیم عزاداری روح رواں معروف نوحہ خؤاں برادر نقی سمیت کراچی بھر سے علماء، قومی و سماجی شخصیات، سینئیر کارکنان نے شرکت کی اور انہیں انکی آخری منزل تک الوداع کہا۔
خداوند متعال کی بارگاہ میں دعاء گو ہیں کہ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام برادر مسلم رضا کی مغفرت فرمائے نیز انہیں جوار معصومینؑ میں جگہ عنایت فرمائے۔
الٰہی آمین