تازه خبریں

برسی قائد ملت جعفریہ پاکستان مفتی جعفر حسینؒ سے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کا خطاب

قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین کی برسی کی مناسبت سے ان کے مزار کربلا گامے شاہ میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان  آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے مرحوم قائد سے محبت کرنے والوں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنیوالوں کی کثیر تعداد کیساتھ علماء کرام کی بھی اک بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر شیعہ علماء کونسل لاھور ملک شوکت علی اعوان، جنرل سیکرٹری لاھور سید جعفر علی شاہ، علامہ وقار حسین نقوی چیئرمین شیعہ شہریان پاکستان، علامہ سید قاضی نیاز حسین جامعہ المنتظر، علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ منور علوی، پیر ولی اللّہ بخاری، عاصم مخدوم کل مسالک و علماء بورڈ، سجاد اکبر، قاسم ترابی، مولانا اعجاز نقوی امامیہ کالونی، ریاض علی جعفری اور علامہ طاھرنجفی خطیب کربلا گامے شاہ مسجد بھی موجود تھے۔

 علامہ مفتی جعفر حسینؒ کی اعتدال پسندی‘ اتحاد‘ یکجہتی اور تعمیری سوچ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی دور آمریت میں پیرانہ سالی کے باوجود اپنے جائز اور دستوری حقوق کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچاناان کا خاصا تھا قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین ؒ نے عوام کے حقوق کے لئے جو جدوجہد کی وہ اپنی مثال آپ تھی جس میں پاکستانیت کا عنصر غالب رہا جبکہ انہوں نے شدت پسندی اور شرپسندی کی نفی کرتے ہوئے اعتدال اور اتحاد کو مدنظر رکھا‘ ملک کو درپیش داخلی و خارجی مسائل پر آواز بلند کی اور عوام کے جذبات کی ترجمانی اپنے اصولی موقف کے ذریعے کی‘ آپ ملک میں سیاسی عدم استحکام پر حقیقی جمہوریت کی عدم دستیابی پر ہروقت پریشان رہتے تھے کیونکہ سیاسی عدم استحکام کو ملک کی بقاءکے لئے نقصان دہ سمجھتے تھے۔قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین ؒ کی 34 ویں برسی پر اپنے خصوصی خطاب میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ مفتی جعفر حسین ایک حقیقت پسند رہنما تھے اور انہوں نے اعتدال پسندی‘ اتحاد و یکجہتی اور صاف ستھری سیاست کے گہرے نقوش چھوڑے جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ وہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے خواہشمند تھے اور اس بات پر متفکر تھے کہ اگر آئین و قانون کو بالادستی حاصل نہ ہوسکی تو ملک شرپسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں میں آکر تباہی کی طرف چلاجائے گا۔ ان کی دوراندیشی اور وسیع سوچ آج کے حالات واضح کرتی ہے ان حقیقتوں پر غور کیا جائے۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ دور آمریت میں پیرانہ سالی کے باوجود اپنے جائز اور دستوری حقوق کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا علامہ مفتی جعفر حسین کا خاصا تھا جنہوں نے نہ صرف شیعہ عوام کے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ کیا بلکہ ملک میں بسنے والے دیگر عوام کے حقوق کی بھی حفاظت کی اور سب پر واضح کیا کہ جبر و ظلم کے ذریعہ کسی کے جائز حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جاسکتا۔علامہ ساجد نقوی نے مفتی جعفر حسین کی ملی‘ قومی‘ مذہبی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علامہ مفتی جعفر حسین ؒ کی مثبت ‘ تعمیر ی اور حب الوطنی پر مبنی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے ملکی سلامتی اور قومی وحدت کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔