العالم ٹیلی ویژن چینل نے عراقی ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ بغداد کے الکرادہ محلے میں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم گیارہ عام شہری جاں بحق ہوگئے – اس دہشت گردانہ بم دھماکے میں بہت سے افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی ایک کی حالت تشویشناک ہے – موصل کے محاذ پر دہشت گردوں کے خلاف عراقی افواج کی کامیابیوں کے بعد عراقی حکام نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ تکفیری دہشت گرد ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملے کرسکتے ہیں – عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر نے اپنی ناکامیوں سے رائے عامہ کے ذہنوں کو منحرف کرنے اور عراقی شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں کو اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here