قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی جانب سے موضع ژھری واٹر سپلائی اسکیم مکمل ۔ اہالیاں ژھری روندو کی جانب سے ایک تقریب بہ عنوان افتتاح واٹر سپلائی پروجیکٹس منعقد کیا گیا۔تقریب کی مہمان خصوصی قبلہ علامہ سید محمد عباس رضوی صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان تھے۔پروگرام میں حجتہ الاسلام علامہ شیخ فدا حسن عبادی صدر بلتستان ڈویژن اور اسلامی تحریک پاکستان کی رکن اسمبلی محترمہ ریحانہ عبادی و دیگر نے بھی شرکت کی۔ علامہ سید محمد عباس رضوی اور محترمہ ریحانہ عبادی نے اہالیان ژھری کے مسائل سنے اور ان کی حل کے لیے جد جہد کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر اہالیان ژھری کی نمائندگی کرتے ہوئے روندو کے معروف عالم دین ، امام جمعہ ژھری و سابق سابق صدر اسلامی تحریک روندو حجتہ الاسلام علامہ شیخ محمد حسین کمیلی نے واٹر سپلائی اسکیم دینے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ اور قومی پلیٹ فارم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا قیادت اور قومی جماعت کی جانب سے بلتستان بھر محروموں کی دلجوئی ماضی میں بھی ہوئی ہے اور اور اس وقت بھی کئ علاقوں میں انگنت فلاحی امور چل رہے ہیں۔ محترمہ ریحانہ عبادی صاحبہ نے ژھری کے خواتین کی تنظیم انجمن زینبیہ کے اراکین سے ملاقات کی اور اس پسماندہ گاو ں کے مسا ئل جن میں سر فہرست زچہ و بچہ سینٹر اور صحت کے مراکز کے قیام کا اعلان کردیا۔