• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

بلتستان کی عوام کو اپنے قائد حقیقی نمائندہ ولی فقیہ سے کبھی کوئی جدا نہیں کرسکتا،عوام 8 جون کو 1994 کی تاریخ دھرائے گی،غلام شہزاد آغا

 جعفریہ پریس –  اسلامی تحریک پاکستان سکردو حلقہ نمبر 1 سکردوکے امیدوار غلام شہزاد آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انشاء اللہ عوام مورخہ 8 جون کو1994کی تاریخ دہرائے گی۔جس گلگت  بلتستان کے عوام نے 1994 میں تحریک جعفریہ کو کامیاب کیا تھا۔ اسی طرح اس الیکشن  میں بھی ایک مرتبہ پھر اسلامی تحریک پاکستان کو تقویت دیں گے۔عوام انتخابات کے تجربے سے بارہا گزر چکے ہیں۔کیا ہوا اور کیا کیا ہوتا رہا۔ اسلامی تحریک پاکستان ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔ کبھی عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا۔ کبھی غیر منطقی بات نہیں کی۔قائد ملّت جعفریہ پاکستان اس ملک میں نہ صرف مذہبی قائد ہے بلکہ وہ اس ملک میں سب سے بڑا جمہوری سوچ کے مالک ہستی ہے۔ قائد محترم ہمیشہ عوام کے دلوں میں موجود ہیں ۔  بلتستان کی عوام کو اپنے قائد حقیقی نمائندہ ولی فقیہ سے کبھی کوئی جدا نہیں کر سکتا مجھے اپنے حلقے کے عوام پر بھرسہ ہے۔میرے حلقے کے عوام انتہائی متدین اور سیاسی فکررکھنے والی ہے۔عوام 8 جون کو 1994 کی تاریخ  دھرائے گی۔