تازه خبریں

بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، افسر سمیت 6 فوجی شہید

بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، افسر سمیت 6 فوجی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلعی کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا ، جس میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں معمول کا پٹرولنگ آپریشن جاری تھا، پٹرولنگ آپریشن سے واپسی پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سےحملہ ہوا ہے۔