تازه خبریں

بند اور واٹر چینل کی اسکیم تکمیل کے مراحل میں ـاسلامی تحریک گلگت بلتستان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

آغا سید عباس رضوی کی جانب سے بارگو گلگت کے عوام کے لئیے تحفہ۔ 65 لاکھ روپے کی لاگت سے زمین کے کٹاؤ کو روکنے کے لیئے بند اور واٹر چینل کی اسکیم تکمیل کے مراحل میں ـ
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و ممبر گلگت بلتستان کونسل آغا سید محمد عباس رضوی نے گلگت کے مضافاتی علاقے بارگو شروٹ کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیاـ
اسلامی تحریک جی۔بی کے سینئر نائب صدر جناب دیدار علی، سیکٹری جنرل گلگت ڈویژن و سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل جناب عمران حسین، ناظم اعلیٰ جعفریہ یوتھ حاجی محمد اسلم اور رہنماء اسلامی تحریک اسکردو حاجی الیاس بھی دورے میں آغا عباس رضوی کے ہمراہ تھے۔ آغا عباس کی جانب سے بارگو کے مقام پر دریا کے بہاؤ کی وجہ سے زمین کے کٹاؤ کو روکنے کے لئیے 65 لاکھ روپے کی لاگت سے بند اور واٹر چینل سمیت آر۔سی۔سی پل تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ آغا عباس نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی دیں جبکہ دورے کے دوران ناظم اعلیٰ جعفریہ یوتھ حاجی محمداسلم کے گھر پر ان کے والد مرحوم کے لئیے فاتحہ خوانی کے لیئے تشریف لے گئے فاتحہ خوانی کی۔