تازه خبریں

بھارت:پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

بھارت کی پانچ ریاستوں۔ اترپردیش، پنجاب، گووا،اُتار کھنڈ، اور منی پور۔ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بھارتی چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے نئی دلی میں نیوزکانفرنس میں بتایا کہ انتخابات چار فروری سے آٹھ مارچ کے درمیان ہوں گے۔تمام ریاستوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی گیارہ مارچ کو ہوگی۔