تازه خبریں

بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ملک بھر میں بروز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے

بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ملک بھر میں بروز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے

جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں کہا کہ وطن عزیز پاکستان پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے اپنی بزدلانہ کاروائی میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ بروز جمعہ ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے اور خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں پیش کی جائینگی