• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں 3اور کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کمل کوٹ میں ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ میں2کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔فوجیوں نے محمد یوسف اور منظور احمد نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پیتھ کوٹ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری فورس اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے سرینگر، کپواڑہ، بارہمولہ، بڈگام، پلوامہ، اسلام آباد، شوپیاں، کولگام، رام بن، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوری، پونچھ، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی جاری کارروائیوں کے دوران گھروں پر چھاپے مارے ۔