تازه خبریں

بھارت سرحدی خلاف ورزی سے باز رہے : چین

بھارت سرحدی خلاف ورزی سے باز رہے : چین

چین نے ایک مرتبہ پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سرحدی خلاف ورزی سے باز رہے۔
بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے چینی افواج نے ہمیشہ اپنی سرحدی حدود میں رہتے ہوئے طے شدہ قوائد و ضوابط کی مکمل پاسداری کی اوربھارت پر بھی اس پر عملدرآمد کرے۔چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا آغاز رواں سال جون میں ہوا تھا جب بھارتی فوج کی جانب سے ڈوکلام میں چینی علاقے کی سڑکوں پر جاری کام کو روک دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کی فوج آمنے سامنے آگئیں