بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر تنقید کر رہا ہے: سید علی گیلانی
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے کی کشیدہ صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنارہاہے۔ سرینگر میں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے تسلیم کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ بلوچستان اور پاکستان کے دیگر حصوں میں کام کررہی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ پاکستان میں طویل عرصے سے دراندازی کی بھارت کی پالیسی کا مقصد پاکستان کے معاشی استحکام پر حملہ ہے ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار بھارت کی فورسز مقبوضہ کشمیر میں اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے والے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔