• پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
  • گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

تازه خبریں

تحریک جعفریہ پر عائد پابندی کا خاتمہ قیادت کی حکمت عملی اور شہداء کے پاکیزہ خون کا نتیجہ ہے۔ سید اظہار بخاری

 جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے ملت جعفریہ کے قومی و ملی پلیٹ فارم اور پاکستان کی موقر دینی وسیاسی جماعت تحریک جعفریہ پاکستان (ٹی جے پی) پر عائد پابندی کے خاتمے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور اسے قومی جدوجہد میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ کیونکہ یہ پاکستانی عوام بالعموم اور ملت جعفریہ کی بالخصوص خواہش تھی کہ قومی جماعت کو پوری قانونی اور آئینی آزادی کے ساتھ فعالیت کرنے کا موقع دیا جائے جسے آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے پورا کردیا ہے۔
سید اظہار بخاری نے کہا کہ گذشتہ چودہ سال سے شیعہ عوام اور قومی قیادت کو پابندیوں کے ذریعے قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد سے روکنے کی کوششیں کی گئیں لیکن قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کسی پورٹ فولیو ‘ ٹائٹل یا نام کی محتاجی کو اپنی مجبوری نہیں بننے دیا بلکہ تحریک جعفریہ سے وابستہ مخلص و جانثار کارکنان و عہدیداران کے تعاون سے قومی فعالیت کو جاری رکھا اور دہشت گردی و خون کی ہولی کا مقابلہ کرکے نہ صرف مکتب کو سرخرو کیا بلکہ پاکستانی عوام کو امن و محبت کے تحائف بھی دئیے۔ وقت نے ثابت کردیا کہ تحریک جعفریہ ایک امن پسند جماعت ہے۔
جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی نے کہا اگرچہ یہ فیصلہ تاخیر سے آیا ہے لیکن پھر بھی اسے تحسین کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے اور اس کے تمام مضمرات کو وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر قبول کرنا چاہیے۔ یقیناًیہ فیصلہ گذشتہ چودہ سالوں میں شہید ہونے والے بے گناہ عوام کے خون اور قومی قیادت و کارکنان کی صبر آزما جدوجہد کا نتیجہ ہے جسے سلام پیش کرنا ہر انصاف پسند شہری کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں امید ہے کہ تحریک جعفریہ اپنے شاندار اور درخشندہ ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا مستقبل طے کرے گی اور پاکستانی عوام کی سیاسی ‘ شہری‘ مذہبی اور قانونی آزادیوں کے تحفظ کے لیے لازوال جدوجہد کو نئے سرے سے منظم کرے گی۔ اس موقع پر قربانی دینے والے مخلص اور جانثار کارکنان کو یاد رکھنا اور ان کی قربانیوں کی قدردانی کرنا اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا قومی قیادت کی ذمہ داری ہے تاکہ قومی کارکنان نئے جذبے ‘ ہمت ‘ طاقت ‘ حوصلے ‘ حکمت اور جرات کے ساتھ تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے ملت کے حقوق کے دفاع و تحفظ کے لیے اپنے آپ کو حاضر رکھ سکیں۔