تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کا پاکستانی زائرین بس حادثے پر افسوس کا اظہار

بلا تفریق عوامی خدمت کا تسلسل اور عملی جدوجہد کا سفر جار ی ہے

 بلا تفریق عوامی خدمت کا تسلسل اور عملی جدوجہد کا سفر جار ی ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
آج ہم 45ویں سالگرہ منا رہے ہیں تو ہمیں اپنی شاندار تاریخ اور ماضی پر فخر ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
 ملک بھر میں آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، عادلانہ نظام کا قیام ،اتحاو وحدت کا فروغ، تحفظ عزادری اور ملکی ترقی کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہیں گے
راولپنڈی/اسلام آباد  12اپریل 2024ء (     جعفریہ پریس پاکستان         )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے 45ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ مخصوص حالات ، اسلامائیزیشن کے رد عمل میں TNFJ وجود میں آئی لیکن مثبت سے مثبت ترسفر جاری رہا ، آج مثبت سوچ ،اتحاد کا فروغ ، اسلامی تہذیب کی تلقین، اچھے معاشرے اور اچھے نظام کی طرف رہنمائی جاری ہے۔علامہ ساجدنقوی نے مزیدکہاکہ عوام کو منظم کرنے کی کوششیں ہوئیں۔ 13پریل سنہ 1979 کو بھکر کی اسی آل پاکستان شیعہ کنونشن کے دوران مفتی جعفر حسین کو قائد ملت جعفریہ پاکستان منتخب کیا گیا۔29 اگست 1983 کو مفتی جعفر حسین کی وفات کے بعد 10 فروری سنہ 1984 کو بھکر میں قومی قیادت کیلئے علامہ سید عارف حسین الحسینی کاانتخاب کیا گیا اور ان کی شہادت کے بعد 4 ستمبر سنہ 1988 کو ہمیں سربراہ منتخب کئے جانے کا اعزاز حاصل ہوا۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ ملک میں TNFJ کا تنظیمی سفر جس کا باقاعدہ آغازعلامہ مفتی جعفر حسین سے ہوا سے لیکر تاحال ملک میں بہت سے نشیب و فراز کا سامنا کرتے ہوئے مستقل مزاجی کے ساتھ بلا تفریق عوامی خدمت کا تسلسل اور عملی جدوجہد کا سفر جار ی ہے۔آج ہم 45ویں سالگرہ منا رہے ہیں تو ہمیں اپنی شاندار تاریخ اور ماضی پر فخر ہے۔ ہمارے اسلاف نے اخلاص کے ساتھ سنگ ہائے میل تعمیر کیے ہیں جو روشنی کے مینار ہیں۔ ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل کے نقیب اوربشارت دہندہ ہیں۔ہمارا پیغام ہے کہ اس کاررواں کو مزید فعالیت کے ساتھ آگے لے جایا جائے،ملت جس تاریخی فیز سے گزری ہے کارکن ہمیشہ اس کا ہراول دستہ کے طور پر میدان عمل میں موجود رہے ہیں، تنظیمی افراد کا نیٹ ورک ملک بھر میں موجود ہے ۔جن شخصیات ، علماء کرام و کارکنان نے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں وہ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں یاد رہے کہ 1992ء کو نا م کو مختصر کرکے تحریک جعفریہ پاکستان رکھ دیا گیا ۔آخر میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس جدوجہدو سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ملک بھر میں آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، عادلانہ نظام کا قیام ،اتحاو وحدت کا فروغ، تحفظ عزادری اور ملکی ترقی کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہیں گے ۔