تازه خبریں

تشکل شہید عارف الحسینیؒ اصفھان کے مسوؤل محترم برادر سید علی جعفر شمسی صاحب کی مسوؤلیت کا اختتامیہ پروگرام

فروری 2017
تشکل شہید عارف الحسینیؒ اصفھان کے مسوؤل محترم برادر سید علی جعفر شمسی صاحب کی مسوؤلیت کا اختتامیہ پروگرام نماز خانہ مدرسہ حکیمیہ میں نماز مغربین کے بعد منعقد کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز برادر حافظ جعفر رضا نقوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور اس کے بعد مسوؤل محترم برادر سید علی جعفر شمسی نے اس پروگرام کی نظامت کے فرائض کو انجام دیتے ہوئے پروگرام میں تشریف لائے مہمانان معاون آموزش جناب آقای برقی کار اور معاون فرہنگی جناب حجت الاسلام آقای قاسمیان کا شرکت پر شکریہ ادا کیا اس پروگرام میں مسابقہ معارف قرآن و اھل البیت علیھم السلام میں شرکت کرنے والے برادران کے درمیان قرعہ کشی کے ذریعے انعامات اور تشکل کی مجلس نظارت، کابینہ اور فعالین تشکل کو تحسین نامہ اور مقالہ نویس برادران کو لوح تقدیر سے نوازا گیا پروگرام کے دوران تشکل کی ایک سال کی تصویری رپورٹ دکھائی گئی جس پر حاضرین تقریب و مسؤولین جامعہ المصطفی نے اظہار مسرت کیا اور معاون محترم فرہنگی نے مسؤول محترم کی دیرینہ فعالیت و زحمات کو سراہا اور مزید توفیقات خیر کے لئے دعا کی یہ پروگرام تقریبا 2 گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہا آخر میں مسؤول محترم نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور برادر مرید عباس صاحب بلا مقابلہ مسؤول تشکل نامزد ہوئے جس پر برادر سید علی جعفر شمسی نے انکو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک امیدوں کا اظہار کیا۔

تصاویر کے لئے