• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

تفتان، سینکڑوں زائرین کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ،علامہ مظہر عباس علوی

 تفتان بارڈر پر 1000سے زائد پھنسے زائرین کی واپسی کیلئے فی الفور انتظامات کئے جائیں، شیعہ علما کونسل سخت گرمی ،پانی کی قلت اور بروقت علاج معالجہ نہ ہو نے پرکئی زائرین کی حالت تشویش ناک ہے، مرکزی نائب صدر اسلام آباد /راولپنڈی 30مئی 2016( ) شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر اور مسؤل شعبہ حج و زیارات علامہ مظہرعباس علوی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق سے واپس آنے والے 1000 سے زائد زائرین تفتان بارڈر پر گذشتہ کئی روز سے بلاوجہ پھنسے ہوئے ہیں ۔ سخت گرمی ،پانی کی قلت اور بروقت علاج معالجہ نہ ہو نے پرکئی زائرین کی حالت تشویش ناک ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار ہوں گی۔ اان کا کہنا تھا کہ زائرین کو تفتان بارڈر پر قائم پاکستان ہاوس میں بلاجواز ٹھہرایا گیا ہے، جہاں کھانے پینے اور ادویات سمیت بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایف سی حکام انہیں اپنے طور پر جانے نہیں دیتے ، جبکہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے انتظام کے لئے تین گنازیاد ہ کرایہ وصول کرنے کے باوجود حکومت بلوچستان ٹرانسپورٹ مہیا کررہی ہے اور نہ ہی این او سی جاری کررہی ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ زائرین کو بلاوجہ تفتان بارڈرپر روکنا معمول بنتا جارہا ہے، جوکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی اور بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس مسئلے پر وہ پھنسے ہوئے زائرین اور بلوچستان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہا۔وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین کا فی الفور نوٹس لیں اورجلد از جلد حکومت انہیں واپس اپنے علاقوں میں بھیجنے کے اقدامات کرے۔