تفتان بارڈر پر فراہمی سہولیات برائے زائرین
عرصہ دراز سے تفتان بارڈر(پاکستان) پر زائرین محترم کے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں۔ عاشورہ محرم الحرام اور اربعین کے موقع پر زائرین کرام کو طہارت خانوں،واش رومز کے نہ ہونے اور میٹھے پانی کی عدم دستیابی پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ بارڈر پر تین چار دن کے قیام سے بوڑھوں،عورتوں اور بچوں کی حالت ناگفتہ بہ ہو جاتی تھی اور اکثر شدید بیمار ہوجاتے تھے جن کا کوئی پرُسانِ حال نہیں ہوتا تھا۔
اِس سنگین صورتحال کے پیش نظرگذشتہ سال زہرا اکیڈمی کراچی کے چیئرمین و سرپرست محترم حجۃ الاسلام ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی صاحب نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایات اور سرپرستی میں زائرین محترم کے لیے سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا۔
180نئے طہارت خانے، واش رومز اور وسیع وضو خانہ تعمیر کرائے۔ میٹھے پانی کی بہت بڑی ٹینکی بنوائی۔ پرانے موجود طہارت خانوں کی مرمت کروائی گئی۔ ان طہارت خانوں، واش رومز اور وضو خانے کی دیکھ بھال /مرمت کا سلسلہ امسال بھی جاری ہے۔ یہ تمام خدمات صِرف اور صِرف اُنہی کی طرف سے ہیں۔
زائرین محترم کو مزید سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے کئی دیگر منصوبے بھی زیر ِ غور ہیں۔ بالخصوص مسجد حسین ؑ بن علی ؑ ابن ابی طالب ؑ کے نقشہ جات مکمل ہیں؛ تعمیر کے لیے ڈپٹی کمشنر چاغی بلوچستان کی اجازت کا انتظار ہے۔
دعا ہے کہ اِنہیں زائرین محترم کے لیے مزید خدمات سرانجام دینے کی ہمت و تو فیق عطا فرمائے۔ آمین!