• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی سویڈن میں توہین قرآن پاک کی مذمت

توہین قرآن: کل بروز جمعہ ملک بھر میں آئمہ جمعہ اس مسئلے کو اجاگر کریں

قرآن پاک عظیم الہٰی آفاقی پیغام ،توہین قبول نہیں ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
کل بروز جمعہ تمام علماءو خطبائے جمعہ اجتماعات میں اس معاملے کو بھرپور انداز میں اُجاگر کریں اور مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں
اس سے بڑھ کر کیا انتہاءپسندی ہوگی کہ انسانیت کےلئے رہنمائی کرنیوالی عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے، قائد ملت جعفریہ
راولپنڈی /اسلام آباد 26 جنوری 2023ء(جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا قرآن پاک کی پے در پے ہونے والی گستاخیوں اور توہین آمیز اقدامات پر شدید غم و غصّے کا اظہار، سویڈن کے بعد ہالینڈ میں ہونیوالے توہین قرآن پاک کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ اس سے بڑھ کر کیا انتہاءپسندی ہوگی کہ انسانیت کےلئے رہنمائی کرنیوالی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے اور عالمی ادارے صرف تکتے رہ جائیں۔اپنے مذمتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کل بروز جمعہ کو تمام علماءو خطبائے جمعہ اجتماعات نماز جمعہ میں اس معاملے کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں اور مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں، قرآن پاک انسانیت کی رہنمائی کرنے والی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام ہے، مقدسات کی توہین کسی صورت قبول نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ امہ کو آپس کے مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے ، اس طرح کی قبیح حرکت اور توہین بین الاقوامی قوانین ، چارٹرز کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔