تازه خبریں

تکفیری سربراہ کے مقابلے میں مختلف شخصیات سامنے آنے لگیں : NA-115 جھنگ

تکفیری سربراہ کے مقابلے میں مختلف شخصیات سامنے آنے لگیں : NA-115 جھنگ

تکفیری سربراہ کے مقابلے میں مختلف شخصیات سامنے آنے لگیں : NA-115 جھنگ
جھنگ 21جولائی2018ء( جعفریہ پریس )جمعیت علماء پاکستان جھنگ کے صدر مولاناانور علی چیمہ اور جھنگ کی معروف سیاسی شخصیت سابق چیئرمین بلدیہ جھنگ و سابق ایم پی اے جھنگ مرحوم شیخ محمد اقبال کے صاحبزادے شیخ ظفر اقبال نے اُمیدوار برئے قومی اسمبلی حلقہ این اے 115محترمہ سیدہ صغریٰ حسین امام کی حمایت کا اعلان کردیا ۔مولانا انور علی چیمہ اور شیخ ظفر اقبال نے اپنے کارکنوں سے کہاہے کہ وہ محترمہ سیدہ صغریٰ حسین امام صاحبہ کی الیکشن مہم میں بھرپور بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور 25جولائی کے روز اُمیداوار برائے قومی اسمبلی محترمہ سیدہ صغری حسین امام کے انتخابی نشان بالٹی پر مہر لگایں۔اس موقع پر سیدہ صغر یٰ حسین امام نے مولانا انورعلی چیمہ اور شیخ ظفر اقبال کا انکی حمایت کر نے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہا کہ انشااللہ 25 جولائی کا دن ہم سب کی کامیابی کا دن ثابت ہو گااور دیہاتی حلقہ کی عوام کے ساتھ ساتھ شہر کی عوام کی بھی مشکور ہوں جو مجھے سپورٹ کر رہے ہیں ۔انہوں نے شہری عوام سے وعدہ کیا کہ وہ کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیو ں کو دور کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین شہر میں مختلف پراپیگنڈا کر رہے ہیں عوام حقیقت سے بے خبر ہیں میری دیہات میں پوزیشن بہت مضبوط ہے اوردیہی علاقے کی عوام میری پوزیشن سے باخبر ہے اور شہر میں میری پوزیشن قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی ، مولانا انورعلی چیمہ اور شیخ ظفر وگروپ کی جانب سے حمایت کے اعلان کے بعدروز بروز مستحکم ہو رہی ہے اور میں ان تمام احبا ب کا دل کی اتہا گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میری حمایت کا اعلان کیا اور جوش و خروش سے میرا الیکشن اپنا سمجھ کر لڑ رہے ہیں۔ سیدہ صغری امام نے مزید کہا کہ 25میں جولائی کو ان لوگوں کو لگ پتہ جائے گا کہ کون کس نمبر پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت سب پر عیاں ہے کہ شیخ گروپ نے گذشتہ 20سالوں میں عوام کو مایوس کیا اسی طرح غلام بی بی بھروانہ نے بھی گذشتہ 25 سالوں میں دیہی علاقے کی عوام کو مایوس کیا ان دونوں اُمیدواروں کے خلاف عوام کی نفرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، شہری اور دیہی علاقے کے لوگ ان دونوں سے شدید نفرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23جولائی کی شام سات بجے میونسپل سٹیڈیم المعرف تالاب کمیٹی گراونڈ میں انکا آخری انتخابی جلسہ منعقد کیا جارہاہے جو میرے مخالفنین کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہو گا۔آخر میں سیدہ صغریٰ حسین امام نے اس بات کی یقین دیانی کرائی کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کو حل کروانا انکی اولین میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔