تازه خبریں

تھرپارکر سندھ میں قائد ملت جعفریہ کی جانب سے ۱۰۰ ہینڈ پمپس کی تنصیب مکمل

تھرپارکر۔۔۔۔۔سندھ
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ السید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں ضلع تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر کے پسماندہ علاقوں میں سال 2020 میں 100 عدد ڈیپ ہینڈ پمپس نصب کئے گئے جس سے ہزاروں خاندان پانی جیسی عظیم نعمت سے استفادہ کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ سال 2019 میں بھی تھر کے پسماندہ ترین علاقوں میں 100 عدد ڈیپ پمپس نصب کئے گئے تھے۔
علاقے کے عمائدین، بزرگان، عوام الناس اور علمائے کرام، اس سہولت کی فراہمی پر قائد ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور جن مومنین نے تعاون کیا ان کے حق میں بھی دعا کررہے ہیں۔