تازه خبریں

تہران:ایرانی پارلیمنٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ

تہران:ایرانی پارلیمنٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ

تہران میں ایران کی پارلیمنٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے مسلح افراد کی تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔بعض مقامی نیوزایجنسیز حملہ آوروں کی تعداد تین جبکہ بعض ایک بتا رہی ہیں۔زخمی ہونے والوں میں ایک سکیورٹی گارڈ شامل ہے۔دوسری جانب تہران ہی میں ایران کے انقلابی رہنما آیت اللہ خمینی کے مقبرے میں بھی مسلح شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔