جعفریہ پریس – جس معاشرے میں سزا و جزاء کا عمل ختم کردیا جائے وہاں امن کا قیام ممکن نہیں، ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں، علماء کرام سے لے کر ججز ، صحافی اور بے یارو مددگار مسافروں تک ہر کوئی عدم تحفظ کا شکار ہے، حکومت کو چاہیے کہ انسانی حقوق کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے- ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ملک میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبصر ہ کرتے ہوئے کیا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے جو سرعام دندناتے پھر رہے ہیں مگران کو روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔ شہر قائد جو کہ ملک کا معاشی حب ہے اس کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے ایک ایک دن میں درجن سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتاہے اور قاتل سرعام فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جبکہ کراچی سے خیبر اور گلگت بلتستان سے کوئٹہ تک پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے اور انسانی حقوق کی ایسے دھجیاں بکھیری جارہی ہیں جس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ ججز، صحافی، علماء کرام ، سیاستدان، بیوروکریٹس ، اہم تنصیبات سمیت کوئی جگہ بھی دہشتگردوں سے محفوظ نہیں جبکہ بے یارو مددگار مسافروں کو بھی بسوں سے اتار کر ٹارگٹ کا نشانہ بنایا دیا جاتاہے اس سے بدتر صورتحال کیا ہوسکتی ہے –
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جس معاشرے میں سزا ، جزا کا عمل ختم کردیا جاتاہے اس معاشرے میں امن کیسے قائم ہوگا ۔ گزشتہ کافی عرصے سے سزائے موت پر عملدرآمد کو معطل کردیاگیا ہے جس سے قاتلوں اور دہشت گردوں کو شہ مل رہی ہے ۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ انسانی حقوق کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے تاکہ دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہو۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد