• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا نواں مرکزی کنونشن تعمیر سیرت و ارتقاء پاکستان کے عنوان سے ،تلاوت کلام اللہ پاک سے با قاعدہ آغاز

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ تعمیر سیرت و ارتقاء پاکستان مرکزی کنونشن امام بارگاہ قصر رضا (علیہ السلام) ،رضا آباد فیصل آباد میں منعقد ہوا ۔ جس کی پہلے دن میں ملتان بکھر ڈی جی خان فیصل آباد سکھر لاڑکانہ حیدر آباد کراچی ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک نصیر آباد سمیت ملک بھر سے جے ایس او کے سیکڑوں عہدیداران کارکنان و سینیئر برادران نے شرکت کی ۔ جبکہ جے ایس او پاکستان کے بانی افتخار حسین نقوی ، قائممقام مرکزی صدر برادر عبداللہ رضا ، شیعہ علماء کونسل فیصل آباد ڈویژن کے صدر علامہ اعجاز مہدی ، سابقہ صوبائی صدر پنجاب برادر جون مہدی ، کو آرڈنیٹر مرکزی کنوینشن برادرحیدر انقلابی نے خصوصی شرکت کی ۔
قائم مقام مرکزی صدر برادر عبداللہ رضا نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ جے ایس او پاکستان ملی پلیٹ فارم کا ایک حصہ ہے جو پاکستان میں طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے ۔ جس میں طلباء کی نظریاتی فکری اور جدید عصری تقاضوں کے مطابق تعلیمی تربیت کی جاتی ہے۔ ملک بھر کے کونے کونے سے آئے ہوئے عہدیداران اور کارکنان کی شرکت اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ یہ ایک منظم تنظیم ہے ۔جس کے بعد شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کے صدر علامہ اعجاز حسین مہدی نے اپنے استقبالیہ کلمات میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے کارکنان اور عہدیداران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ اور ہم خوش قسمت ہیں کے نظام ولایت کا حصہ ہیں ۔ پہلی نشست کے ایجنڈے کے مطابق ترانے کے بعد جنرل سیکریٹری نے قواعد ضوابط کا اعلان کیا اور اس کے بعد مختلف ڈویژنز اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے .
واضح رہے کہ کنونشن کے دوسرے دن میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی طور پر شرکت کرکے خطاب فرمائیں گے ۔ جبکہ اس دن الیکشن کے ذریعے اگلے صدر کو منتخب کیا جائے گا ۔