جعفریہ پریس – جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج پہلی نشست کی ابتدا میں شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ احسان علی اتحادی نے تربیتی خطاب کیا جس کے بعد شیعہ علماء کونسل خیرپور کے ضلعی صدر اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مجلس نظارت کے رکن علامہ سید اسد اقبال زیدی نے مرکزی مجلس عمومی سے حلف لیا جس کے بعد اجلاس اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہا ۔اجلاس کا ماحول اس وقت قابل دید تھا جب شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی پنڈال میں پہنچیں ،جعفریہ نوجوانوں نے پنڈال پہنچتے ہی ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ علامہعارف واحدی نے اپنے خطاب میں تنظیم سازی اور علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنیپر زور دیتے ہوئے کہاکہ آج قومی قیادت کے حقیقی قوت بازو بننے کیلئے آپ جوانوں پر لازم ہے کہ ہم علمی اور تربیتی صلاحیتوں کے اعلی ادرجوں پر فائز ہوجائیں ۔
جس کے بعد شیعہ علماء کونسل خیبر پختوں خواہ کے صوبائی صدر علامہ رمضان توقیرنے خطاب کیا ۔ علامہ رمضان توقیر نے اپنے خطاب میں حالات حاضرہ پرروشنی ڈالا اور نوجوان طبقہ کی اہمیت اور معاشرہ پر ان کا اثر و رسوخ کا تذکرہ کیا ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دوسری نشست جاری ہے جس میں نئے امیر کاروان کے انتخاب کیلئے مراحل اور دستوری ترامیم جاری ہیں ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت