تازه خبریں

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان شھید سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے تین روزہ “فکر حسینی” تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی

فیصل آباد ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے کہا ہے کہ روز اول سے ہم نے طالبات کے لئے ایسے پروگرام منعقد کئے جو انکی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ نکھار کے ملت تشیع کے لئے کار آمد بنائیں کیونکہ ہمارا نصب العین ہے: طالبات کی زندگیوں کو تعلیمات اسلام کی روشنی میں سنوارنا اور اب جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان شھید عارف الحسینی کی شھادت کی مناسبت سے بعنوان” فکر حسینی” تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے ۔جس میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی مدظلہ العالی ، علامہ سبطین سبزواری ، مولانا مشتاق ہمدانی ، ڈاکٹر عون ساجد نقوی اور سنئیر تنظیمی عہدیداران شرکت فرمائیں گے ۔اور شھید رح کی فکر پہ روشنی ڈالیں گے۔یہ ورکشاپ جی نائن ٹو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس میں کراچی ، لاڑکانہ ، سانگھڑ، اسلام آباد ، اٹک ،ملتان ، بھکر ، فیصل آباد ، ساہیوال ، سرگودھا اور گلگت سے طالبات شرکت کریں گی۔سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان ملک بھر مین طالبات کی رہنمائی کے لئے ایسی ورکشاپس کا انعقاد کرتی رہے گی ۔