جعفریہ پریس – جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گوجرانوالہ ڈویژن کی ڈویژنل کابینہ کا ایک روزہ اجلاس ڈویژنل صدر سیّد منظر عباس کی زیر صدارت امام بارگاہ حقِ شاہ نارووال میں منعقد ہوا۔ جس میں JSO Pak کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع نارووال کے سرپرست سیّد انتظار حسین شاہ، ضلعی صدر مولانا سیّد فخر عباس سبزواری اور ضلعی جنرل سیکرٹری سیّد احسان حیدر شمسی نے بھی شرکت کی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ کی زیر نگرانی ڈویژنل صدر منتخب کرنے کے لیے سیّد منظر عباس اور سیّد ضیافت مہدی کے درمیان الیکشن ہوا اور ایک ووٹ کی برتری سے سیّد منظر عباس الیکشن جیت کر دوبارہ ڈویژنل صدر منتخب ہو ئے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ نے نو منتخب ڈویژنل صدر سیّد منظر عباس سے حلف لیا۔ ڈویژنل صدر سیّد منظر عباس نے گلفام حیدر بھٹی کو ڈویژنل جنرل سیکرٹری، سیّد علی شاہ کو ڈویژنل نائب صدر جبکہ ارسلان حیدر بھٹی کو ڈسٹرکٹ آرگنائزر نارووال نامزد کیا۔SUC Pak ضلع نارووال کے ضلعی صدر سیّد فخر عباس سبزواری نے JSO کے طلباء کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم JSO کے طلباء کی تعلیم و تربیت اور تنظیمی حوالے سے مکمل طور پر معاونت کرتے رہے ہیں اور مزید بھی کریں گے۔