• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

جعفریہ ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل نے مائش چورنگی پرمنعقدہ جشن عید میلاد النبی(ص) میں 13000 چراغ روشن کرکےعالمی ریکارڈ قائم کردیا

جعفریہ پریس – نمائش چورنگی پر جعفریہ ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے منعقدہ  جشن عید میلاد النبی(ص) جاری ہے، چراغ روشن کرنے میں عالمی ریکارڈ قائم، اس سے قبل یہ سب سے زیادہ چراغ روشن کرنے کا عالمی ریکارڈ بھارت کے نام تھا۔
تفصیلات کے مطابق جشن سرکار دو عالم ،سرور کائنات ،خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت  سے دنیا بھر خوشیوں کا سماں ہے،دنیا بھر کی طرح پاکستان کی امت مسلمہ بھی آمد سرکار صہ پر جشن منا رہی ہے،نبی رحمہ کی عنایت سے جہاں ہرسو چراغاں ہے وہاں اتحاد و وحدت کی فضا قائم ہے اورشیعہ سنی مل کر جشن منا  ر ہے ہیں ، اسی مناسبت سے پاکستان کے شہر کراچی میں فلاحی ادارے جعفریہ ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے  چورنگی پر جشن کا اہتمام  کیا گیا ہے- پروگرام میں شیعہ و سنی علمائے کرام اور نعت خواں حضرات سمیت عوام کی بھی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق آمد سرکار صہ پر رات بارہ بجے  JDC   کراچی  کی جانب سے منعقدہ جشن عید میلاد النبی(ص) میں سفیرعزا ندیم سرور، علی صفدر، شادمان رضا نے نذارنہ عقیدت پیش کیا جبکہ JDC کے چیئرمین و شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، جماعت اسلامی سندھ کے سابق امیر اسد اللہ بھٹوسمیت شیعہ سننی علماء  کرام نے خطابات کئے JDC کیمپ پر عاشقان مصطفی صہ نے13000 چراغ روشن کرکےعالمی ریکارڈ قائم کردیا. اس سے پہلےیہ ریکارڈ انڈیا کے پاس تھا  شاندارآتش بازی کے موقع پر پوری  فضاء  شیعہ سنی بھائی  بھائی ، لبیک یارسول اللہ، لبیک یاحسین، حیدر حیدر، یاامام العجل  جیسسے معنوی نعروں سے گونج اٹھی- پروگرام کی سیکورٹی کے فرائض جے ڈی سی اسکاوٹس نے سرانجام دیئے۔