• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

جعفریہ یوتھ ملتان کی طرف سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ مرکزی ناظم اعلی کا دورہ

جعفریہ پریس -جعفریہ یوتھ یونٹ شیعہ میانی ضلع ملتان کے زیراہتمام شیعہ میانی میں نادار اور مستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیاجس میں سیکڑوں مریضوں نے مفت استفادہ کیا اور فری معائنہ اور ادویات حاصل کیں۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں اورتربیت یافتہ میڈیکل اسٹاف نے حصہ لیا اور عوام کی خدمت کی۔ میڈیکل کیمپ کا انعقاد جعفریہ یوتھ کہ ذمہ داران مہدی عباس صدیقی ‘ علی ہاشم گیلانی ‘ سید علی سجاد نقوی ‘ باقر رضا اور دیگر نے کیا جس میں جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے خصوصی دور ہ کیا۔
اپنے دورے میں کیمپ کے میڈیکل اسٹاف اور جعفریہ یوتھ کے ذمہ داران و کارکنان سے بات کرتے ہوئے سید اظہار بخاری نے کہا کہ جعفریہ نے خدمت اور فلاحی کاموں کو ایک نیا رنگ دیا ہے اور مذہبی کارکنوں کو دوسرے امور کے ساتھ ساتھ انسانی خدمت کی طرف متوجہ کیا ہے جس کا رواج اس سے قبل تشیع کے لیے کام کرنے والی تنظیموں میں بہت کم تھا۔ جعفریہ یوتھ نے ایک نئے انداز سے قومی قیادت اور قومی جماعت کے لیے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے اور انہیں قومیات میں کی جانے والی خدمات کے ذریعے اپنی جانب مائل کیا۔
جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی نے میڈیکل اسٹاف اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوامی اور انسانی خدمت کے میدان میں جعفریہ یوتھ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے وقت نکالا اور جعفریہ یوتھ شیعہ میانی کے برادران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور پورے پاکستان میں جعفریہ یوتھ کے ذمہ داران کو متوجہ کیا کہ وہ بھی انسانی اور عوامی خدمت کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔