• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کی جانب سے قائد ملت اسلامیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں عیدی کی تقسیم۔

جعفریہ پریس – پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائد ملت اسلامیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے جعفریہ یوتھ مرکز نے پنجاب کے مختلف متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

اسی سلسلے میں قائد ملت اسلامیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کی جانب سے عید الضحٰی پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین میں عیدی تقسیم کی گئی اور اجتمائی قربانی کا انعقاد کیا۔

ہم(جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن) اس سلسلے میں جعفریہ یوتھ کے ناظم اعلیٰ برادر اظہار بخاری، معاونین برادر موسیٰ رضا، برادر مغیث عالم ، سینئیر رہنمائ جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن برادر احمد ترابی، رہنمائ جعفریہ یوتھ مولانا صفدر حسینی سمیت ان تمام برادران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کار خیر میں جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کا ساتھ دیا اور سیلاب سے متاثرہ مومنین کی امداد کی اور ان تک عیدی اور دیگر اجزاء کی فراہمی یقینی بنائی۔