تازه خبریں

جلوس اور مجالس عزاء پر کوئی قدغن عائد نہ کی جائے ،شیعہ علماء کونسل پاکستان

جلوس اور مجالس عزاء پر کوئی قدغن عائد نہ کی جائے ،شیعہ علماء کونسل پاکستان
سانحہ راولپنڈی تعلیم القرآن کی سازش منظر عام پرآ جانے کے بعدسانحہ میں ملوث کئے گئے بے گناہ لوگوں کو ریلیف دیا جائے،علامہ عارف واحدی زائرین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے، شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہےاسلام آباد 21 ستمبر بروزجمعرات  2017ء  (  جعفریہ پریس )  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی محرم الحرام کمیٹی پاکستان کے سربراہ علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی محرم الحرام کمیٹی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سید سکند ر عباس گیلانی ایڈووکیٹ،مرکزی سیکر ٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ ، مولانا غلام قاسم جعفری ،مولانا سید نصیر حسن موصوی اور سید محمد علی کاظمی کے ہمراہ محرم الحرام 1439ھ 2017ء کی آمد پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کہ ملک میں شیعہ سنی نام کے کسی مسئلہ کا کوئی وجود نہیں اور مدت سے تمام مکاتب فکر اور مسالک کے عوام باہمی تعاون اور محبت سے پوری عقیدت و احترام سے نواسہ رسول ؐ  ‘ محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور  امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد سب مسلمان اپنے اپنے انداز میں مناتے ہیں ۔ علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مسلسل کوششوں سے ملک میں قربانیاں دیکر اتحاد و وحدت کی فضا کو برقرار رکھا ہے ملکی استحکام اوروطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے سب مسالک کے علما آپس میںہمیشہ متحدو متفق ہیں،انہوں نے کہاکہ چند سال قبل جو تعلیم القرآن کا سانحہ راولپنڈی رونماہوا وہ سازش ڈی جی آئی  ایس  پی آر کی پریس کانفرنس نے بے نقاب کر دی ہے جس سے واضح ہو چکا ہے کہ ملک کا امن و امان خراب کرنے میں کون لوگ ملوث ہو تے ہیں یہ ایک بڑی سازش تھی اس میں اب انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس سانحہ میں بے گناہ لوگوں کوجو ملوث کیا گیا ہے انہیں ریلیف دیا جائے۔ اس موقع پر زائرین کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ یام محرم اور ایام صفر میں زائرین زیادہ سے زیادہ یوم عاشور اور اربعین پر کربلا معلی جاتے ہیں شہریوں کے آمدو رفت میں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا زائرین کا مسئلہ ہنگامی اورمستقل بنیادوں پرفی الفور حل کیا جائے اس لئے کہ یہ شہریوںکا آئینی و قانونی حق ہے انہیں سہولیات فراہم کی جائیں اور آنے جانے والے قافلوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سے تفتان آمد و رفت کو بہتر اور منظم کیا جائے ،اور تفتان بارڈر پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ علامہ عارف واحدی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ ایام محرم کے مسائل پر مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ لائسنسی /روائتی جلوس اورمجالس عزا پر کوئی پابندی عائد نہ کی جائے۔ جلوس اور مجالس عزاء بنیادی شہری آزادیوں کے زمرے میں آتے ہیں اس لئے ان پر کوئی قد غن عائد کرنا بنیادی حقوق اور شہری آزادیوں کے منافی ہے ۔عوام کے آئینی و قانونی حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عزاداری امام حسین ؑ اور مجالس سید الشہداء میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے اگر قانون نافذ کرنیوالے اداروںنے قانون شکنی کی اور تکفیریوں کے ایجنڈے کے تکمیل کرتے ہوئے عزاداری میں بے جا رکاوٹ ڈالنے اور لائنسداران و بانیان مجالس و جلوس پر ایف آئی آرز کاٹی گئیں توپھر یہ کھلی زیادتی ہوگی اور تمام ترحا لا ت کے ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی اور یہ بات بھی باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم جھوٹی ایف آرز کے اندارج سے خوف زدہ ہیں نہ ہی ایف آئی آرزکے ذریعے عزاداری کو محدود کیا جا سکتا ہے ۔ آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے صحافیوں کو بتایاکہ ایام محرم میں مرکزی آفس سمیت وفاقی دارلحکومت، پنجاب ،سندہ ،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان ،آزاد کشمیر اور گلگت  بلتستان میںصوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر محرم الحرام کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیںاور مرکزی /صوبائی سطح پر محرم الحرام کمیٹیوںنے اپنی اپنی سطح پرکنٹرول رومز قائم کر دئے ہیں جوچوبیس گھنٹے دن رات کام کریں گے ، علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں عزاداروں کو اتحادو وحدت کی تلقین کرتے ہوئے تمام علماء کرام اور ذاکرین عظام سے اپیل کی کہ ممبر حسینیؑ سے اتحاد،وحدت،اخوت،بھائی چارہ اور قیام امام حسین علیہ السلام کے مقاصد کواجاگر کریں اور باہمی اتحاد و اتفاق اور رواداری کو اہمیت دیتے ہوئے ایسے عمل سے گریز کریں جس سے کسی مکتب فکر کی دل آزادی کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔ تمام مسلمان نواسہ رسول اکرمؐ کے ایام غم مناتے ہیں، لہذا سب کے باہمی احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے کہیں بھی امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہونے دیا جائے اور اپنے حقوق کو یقینی بناتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کیا جائے ۔ آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے روہنگیامسلمانوں پر ہو نے والے ظلم و ستم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے ظلم وستم کے خاتمہ کیلئے اُمت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم کر نا ہوگاتاکہ اس ظلم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔